• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفا داریا ں تبد یل کر نے کے دعوے ناکام ہو گئے،خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی نے ڈپٹی میئر کراچی کی حیثیت سے ارشد حسن کی کا میا بی پر انہیں مبا رکبا د پیش کر تے ہو ئے کہا ہےکہ اس کا میا بی سے یہ با ت ثابت ہو گئی کہ حق پر ستو ں کی وفا داریا ں تبد یل کر نے کے دعووں جو بری طر ح ناکام ہو گئے اور ایم کیو ایم پاکستان اور اس سے منسلکہ منتخب ارکان ایک ہی لڑ ی میں پر وئے ہو ئے ہیں اس شاند ار کا میا بی پر حق پر ست نما ئند گان اور جن ارکان نے ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہ ہو تے ہو ئے حق پر ست ڈپٹی میئر کو ووٹ دیا ایم کیو ایم ان سے بھی اظہا ر تشکر کر تی ہے حق پر ست عوام کے جذبو ں اور تحریک پر اعتما د کا نتیجہ ہے کہ ایم کیو ایم کو تقسیم کر نے کے سارے منصوبے ناکام ہو ئے اور قوم سر خرو ہو ئی ۔کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے ڈپٹی میئر ارشد حسن کو ہدایت کی کہ وہ بلد یہ عظمی کر اچی کے منصوبو ں کی تکمیل اور شہر یو ں کی خد مت کیلئے اپنی صلا حیتو ں کو بر وئے کا ر لا ئیں۔
تازہ ترین