• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(صباح نیوز)حکومت نے پناہ گاہوں میں مفت سحری اور افطاری کے اہتمام کا اعلان کر دیا ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے رمضان پیکیج میں 19اشیا عوام کو سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کو وزرا کی 5رکنی کمیٹی سپروائز کرے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر 2ارب روپے کا رمضان پیکج دیا گیا ہے، 2ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے، رمضان پیکیج میں 19اشیا شامل ہونگی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا، مافیا کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کا کام ہے، 2 ارب کے پیکیج سے غریب تک بنیادی اشیا پہنچیں گی۔
تازہ ترین