• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کا چارج سیکرٹری اسکول ایجوکیشن یا کالج ایجوکیشن کی بجائے سیکرٹری داخلہ کو دے دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے جمعرات کو سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی کے عہدے کا چارج سیکرٹری اسکول ایجوکیشن یا کالج ایجوکیشن کی بجائے سیکرٹری داخلہ قاضی کبیر کو دے دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس عہدے پر پہلے ناہید شاہ درانی کا کر رہی تھیں جن کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر وفاقی اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم مقرر کردیا گیا تھا۔ ادھر ڈائریکٹر پرائمری اسکول کراچی غلام عباس ڈیتھو جس نے پاس اسپیشل سیکرٹری لا کا بھی جارج تھا انہیں گزشتہ ہفتے سیکرٹری ٹرانسپورٹ مقرر کردیا تھا تب سے اب تک ڈائریکٹر پرائمری اسکول کراچی کا اہم ترین عہدہ خالی پڑا ہے۔
تازہ ترین