آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خوش نصیبی، خانیوال کے دولہا کو شادی کے دن دلہن کیساتھ سرکاری نوکری بھی مل گئی

لاہور(مانیٹرنگ سیل)محکمہ ریلوے میں بھرتی کے آخری روز خانیوال کا خوش قسمت دُولہا بھی ملازمت کے حصول کیلئے دوڑ میں شامل ہوگیا اور سب کو پیچھے چھوڑ کر دلہن کیساتھ نوکری کے حصول میں کامیاب ہوگیا۔ محکمہ ریلوے میں گینگ مین کی ملازمت کیلئے جمعرات کو آخری روز دوڑ کے مقابلے تھے جبکہ ملازمت کے خواہشمند محمد اسلم کی اسی روز بارات بھی تھی۔ اسلم نوکری کے حصول کیلئے بارات کے ساتھ خانیوال ریلوے گراؤنڈ پہنچ گیا اور دوڑ میں شامل ہوگیا۔ 20 امیدواروں کے ساتھ دولہا اسلم بھی دوڑا اور اس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر ریس جیت لی۔ دُولہا کی نوکری کے حصول میں کامیابی پر ریلوے پولیس اہل کار بھی جھوم اٹھے اور باراتی بھی خوش ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید