• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہوتے ہیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمی نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے موبائل سروس بندش سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی اے اپیل کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موبائل فون دہشت گرد کارروائیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں، اس لئے عدالت کو سیکورٹی معاملات بھی مدنظر رکھنے ہیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند کرنے کے حکومتی عمل کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
تازہ ترین