• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیووائرس 10سال تک کے بچوں کوپلانے کاپروگرام

پشاور(نیوزڈیسک)پشاورمیں پولیوکے مکمل خا تمے کے لئے تجرباتی بنیادوں پر10سال تک کے بچوں کو پولیوویکسین پلانے کاپروگرام ترتیب دینے پر غورشروع کردیا گیاہے۔ اس سلسلے میں یو سی کاکشال ٹو میںانسداد پولیوکے حوالے سے بچوں کے والدین، علماء کرام اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس کا بنیادی مقصدپولیو قطرے پلانے کے لئے بچوں کی عمر کی حد دس سال کرنے کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ اجلاس میں یو سی کاکشال ٹو کے ناظم شاہ زمان نائب ناظم امجد یو سی سیکرٹریز عثمان اور آفتاب، ڈی ایچ سی ایس او شیراز اور کمیونیکیشن آفیسر فہیم نواز نے شرکت کی۔اجلاس کی سربراہی شاہین مسلم ٹائون بلاک کے فوکل پرسن ڈاکٹر جہانزیب نے کی۔ڈاکٹر جہانزیب کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کی گردش میں مداخلت پیدا کرنے کے لئے حکومت اور باقی ادارے اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت نے سوشل میڈیا پر پولیو خلاف غیر ضروری مواد کو ہٹانے کی حکمت عملی کر لی ہے۔یو پیک چیئرمین ڈاکٹر ارشد راحت اللہ نےشرکاء کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈبلیو ایس ایس پی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد کامران نےانسدادپولیومہم کے دوران صفائی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے عوام پرزوردیا کہ کوڑا کرکٹ بروقت تلف کریں تاکہ اس سے بیماریاں نہ پھیل سکیں۔
تازہ ترین