• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلیوں اور آفات کی روک تھام ‘ ایکسپو 25 اپریل کو ہوگا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور آفات کے خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کے سنٹر فارڈ یزاسٹر پریپرڈنس اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایکسپو 25 اپریل کو ہوگا جس کا بنیادی مقصد آفات کے خطرات میں کمی ،موسمیاتی تبدیلیوں میں موافقت اور پائیدار ترقی کیلئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔ ایکسپو میں تعلیمی ادارے ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھار ٹیز، اقوام متحدہ، غیر سرکاری تنظیمیں اور پرائیویٹ کمپنیاں اپنی تحقیقی پیداوار، کیس اسٹڈیز، سافٹ ویئرز،مصنوعات اور سروسز کی نمائش کریں گے جبکہ مختلف اداروں کے نمائندے ماحولیاتی تبدیلیوں اور آفات کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔30 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ادارے اور جامعات ایکسپو میں شرکت کریں گے ، سٹال بکنگ کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین