• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ ہسپتال ، خیبر میڈیکل کالج کے دو ڈاکٹروں کی ترقیاں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے بورڈ آف گورنرز نے دو ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو پروفیسر اور ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ڈین خیبر میڈیکل کالج کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر قطب عالم جان کو پروفیسر سرجری ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر حناء گل کو پروفیسر ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر محمد فہیم خان کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ڈین ڈاکٹر نورالایمان،قائمام میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شعیب ، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان نے ترقی پانے والے ڈاکٹروں کو مبارکباد دی ہے ۔
تازہ ترین