• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل نہ ہو نے پر سڑکوں پر احتجاج پر مجبورہونگے، ملک محمد نوید

پشاور ( وقائع نگار) یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین خیبر پختونخوا نے واٹراینڈ سن یٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس سی) بنوں کے ملازمین کی ماہ مارچ سے تنخواہوں کی بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تنخواہوں کا مسئلہ جلد از جلد حل نہیں کیاگیا تو پشاور کی سڑکوں پر احتجاج پر مجبورہوں گے ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے صوبائی صدر ملک محمد نویداعوان ، جنرل سیکرٹری ظہیرشیخ د سوارخان اورجاوید خان نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تین روز سے ملازمین ہڑتال کے باوجودکمپنی مینجمنٹخواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے، بنوں شہرملازمین کے تین روزہ کی ہڑتال سے گندگی کے اٹ چکا ہے کمپنی انتظامیہ کارویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہےملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں ملازمین ڈبلیو ایس ایس سی بنوں انتظامیہ کے رویہ کے باعث دربدر ٹھوکر کھانے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈبلیو ایس ایس پیانتظامیہ نے ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہیں اورگزشتہ سال کا انکریمٹ بمہ جملہ الائونس فوری طورپر ادا نہیں کیا تو آئندہ فیصلہ کن مرحلے میں بنوں کی بجائے پشاور کی سڑکوں پر سینکڑوںکی تعداد میں بلدیاتی ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے۔
تازہ ترین