• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلوچستان کا لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کا دورہ مختلف حصوں کا معائنہ کیا

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے جمعرات کو وڈھ میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے کیمپس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست بلو چ اور کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر گورنر بلو چستان نے کہاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام اور تعمیر کے ساتھ سا تھ مختلف اضلاع میں کیمپسز میں ضروری سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم کی بہتری کیلئے نتیجہ خیزعملی اقدامات پر توجہ دینا ضروری ہے ۔گورنر نے وڈھ میں کیمپس کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا کیمپس کی کلاسوں میں طلباء اور طالبات سے مختلف سوالات کئے اور کیمپس کے احاطے میں پودا بھی لگایا ۔ 
تازہ ترین