• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمنگلی روڈ و گردونواح میں آوارہ کتے تلف کئے جائیں‘سماجی رہنماء

کوئٹہ(پ ر) سمنگلی روڈ سُرپل کلی حاجی رمضان کے مکینوں حاجی ملک فیض اللہ کاکڑ‘ ملک محمد عثمان ،عبدالخالق کاکڑ‘ ملک محمد گل لہڑی‘ حاجی علی بخش لانگو‘ حاجی نور اللہ‘ حاجی ولی جان‘ حاجی سعد اللہ‘ حمید اللہ خان کاکڑ‘ حوالدار عرض محمد‘ ڈاکٹر علی احمد کاکڑو دیگر نے کہا ہے کہ سمنگلی روڈ سرپل پولیس چوکی کلی حاجی محمد رمضان کاکڑ‘ ٹی سی ایف اسکول اور پی ایف ایف اسکول کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جو اسکول کے بچوں اور علاقہ مکینوں کیلئے باعث پریشانی ہیں کئی دفعہ علاقہ مکین اور بچے آوارہ کتوں کا شکار بن چکے ہیں انہوں نے حکام بالا اور متعلقہ حکام سے التماس کی کہ کلی حاجی محمد رمضان اور کلی خیر اللہ لہڑی گیٹ کے گردونواح میں کتا مار مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ علاقہ مکین و سکول کے بچے سکھ کا سانس لے سکیں۔
تازہ ترین