آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کے آفس نہ بنانے کی رپورٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے یونین کونسلوں میں کام کرنیوالے سیکرٹریز، نائب قاصد سمیت دیگر ملازمین کا ڈیٹا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے آفس نہ بنانے کی رپورٹ مانگ لی ہے ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو 7 روز کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کی جانب سے بھیجے جانیوالے مراسلہ کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر یونین کونسلوں میں تعینات تمام سٹاف کاریکارڈ جمع کیا جارہا ہے جس میں ملازمین کے عہدے، موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر مانگے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے دفاتر نہیں بنائے جا سکےہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے دفاتر بناکر رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملتان سے مزید