آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم انڈیکٹرز ٹارگٹ پر اے ای اوز کو خصوصی الاؤنس نہیں دیا جائیگا: سی ای او ایجوکیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خاں نےقائد اکیڈمی چونگی نمبر 6 میں اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور ڈی ای اوز مردانہ و زنانہ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن اے ای اوز کے انڈیکٹرز کا ٹارگٹ کم رہا ہے ان کا خصوصی الاؤنس تنخواہ کے ساتھ شامل نہیں کیا جائے گا اور ڈی ای اوز ایلیمنٹری مردانہ و زنانہ اے ای اوز کی کارکردگی کی مکمل مانیٹرنگ کریں، ایم ای اے مہینے میں سکول کا ایک بار دورہ کرتا ہے اور خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور اساتذہ کو غیر حاضر کرتا ہے جبکہ اے ای اوز نے کبھی کسی ٹیچر کو غیر حاضر کر کے رپورٹ نہیں کی ، سکولوں میں این ایس بی فنڈ کی خطیر رقم پڑی ہے اور سکولوں میں بچوں کے بیٹھنے کے لئے فرنیچرنہیں ،این ایس بی خرچ کروائیں ، بعض سکولوں کے سربراہان فون نہیں سنتے ایسے سربراہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں