• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپلائی سن کوٹہ پر نوکری نہ دینے پر آر پی او طلب، ہائیکورٹ کی سرزنش

ملتان ( سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے متوفی پولیس اہلکار کے بیٹے کو نوکری نہ دینے کیخلاف درخواست پر آر پی او سے سخت استفسار کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ،فاضل عدالت میں امیدوار محمد طاہر نے درخواست دائر کی تھی کہ اسکے والد محمد عارف دوران ڈیوٹی 2008 ءمیں وفات پا گئے ،جس پر 2010ء میں ایمپلائی سن کوٹہ پر جونیئر کلرک کیلئے درخواست دی،مگر ملازمت نہیں دی گئی ، گزشتہ روز سماعت پر عدالت میں بتایا گیا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درخواست گزار کو جونیئر کلرک کی پوسٹ پر نوکری دیدی ہے ،تاہم فاضل عدالت نے وقت پر نوکری نہ دینے پر آر پی او ملتان کو طلب کر کے سرزنش کرتے ہوئے متعلقہ پوسٹ پر ملازمت کے لئے اشتہار کی تاریخ بارے استفسار کیا مگر آر پی او وسیم خان سیال اشتہار کی تاریخ بتانے کے بجائے عدالت سے معذرت کرتے رہے،فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کردی ، دریں اثناہائیکورٹ نے موت کی سزا پانے والے ملزم کی وفات پر سزا کیخلاف اپیل داخل دفتر کردی ، فاضل عدالت میں ملزم غلام نازک کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے ملزم کی 6 ماہ قبل وفات کی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس پر اپیل داخل دفتر کردی گئی ہے۔
تازہ ترین