• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کا اہم ٹارگٹ کلر گرفتار

کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور بال بیرنگ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہل کاروں اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرز نعمت اللہ اور ممتاز پہلوان کا قریبی ساتھی ہے۔

تازہ ترین