حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’جو کثرت سے استغفار کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے پریشانی میں سے سہولت اورہر تنگی میں کشادگی نکالے گا اوراسے وہاں سے رزق عطا فرمائے گا،جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہوگا‘‘…(مسند احمد)