• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: سیلاب میں بہہ جانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

پنجاب کے شہر راجن پور کے علاقے نوشہرہ غربی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

گزشتہ روز 70 سالہ شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا اور کوشش کے باوجود بھی قریب موجود افراد اسے بچا نہیں سکے تھے۔

ادھر کوہِ سلیمان کے ندی نالوں میں سیلابی پانی کی سطح کم ہو گئی ہے، حالیہ برساتی نالے کاہا سلطان کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔

ابھی تک سیلابی ریلے کا پانی علاقوں میں موجود ہے اور نواحی علاقے چک شکاری میں سیلابی پانی داخل ہونے سے گندم کی تیار فصل زیرِ آب آ گئی ہے۔

تازہ ترین