آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بیحد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

چین میں شدید بارشیں اور ژالہ باری کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے Guangdong کے مختلف شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کچھ شہروں میں ژالہ بھاری اور تیز ہواؤں نے مقامی افراد کو خوفزدہ کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید