• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا،ہائی وے پر سیڑھی کارکی ونڈ اسکرین سے ٹکر اگئی


امریکی ریاست نیواڈا کے شہرلاس ویگاس کی ہائی وے پر ایک گاڑی سے گرنے والی سیڑھی دوسری لین میں پیچھے سے آتی گاڑی کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں کار کی ونڈ اسکرین پر سیڑھی لگنے سے کارکو کافی نقصان پہنچا ہے۔

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم اس حادثے میں خوش قسمتی سے کار میں موجود تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔