• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کے بعد بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ہو گی

حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرنے کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ سمیت ایڈیشنل سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ اعظم سلیمان چیف سیکریٹری پنجاب بننے کی دوڑ میں بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو بھجوائے گئے 3 ناموں میں بھی اعظم سلیمان کا نام شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے۔

تازہ ترین