آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلپ اور گیلانی پاکستان کے رائےعامہ کے سروے کے مطابق صرف 9 فیصد پاکستانی کتب بینی کے شوقین ہیں جبکہ75 فیصد پاکستانی کتابوں سے دور رہتے ہیں۔

سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پرایک ہزار 178 مرد وں اور خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ دن میں کتنے گھنٹے کتاب پڑھتے ہیں (نصابی کتابیں ،مذہبی کتابیں، فکشن، ناولز ، میگزینز ، شاعری وغیرہ )؟

اس سوال کے جواب میں 16فیصدجواب ہندگان روازنہ ایک گھنٹہ ، 3فیصد دو گھنٹے،2فیصد تین گھنٹے ،2 فیصد چار گھنٹے ،2فیصد چار یا چار سے زائد گھنٹے کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں جبکہ 75فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کتابیں ہی نہیں پڑھتے ۔

واضح رہے کہ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں