• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سے فارغ کئی وزیر اب بھی عہدوں پر براجمان؟

وزارت سے فارغ ہونے والے کئی وزیر اب بھی عہدوں پر براجمان ہیں؟ کابینہ ڈویژن کی جاری کی گئی نئی لسٹ میں بھی اسد عمر اور عامر کیانی بدستور اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی جاری کی گئی نئی فہرست میں فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل ہو چکا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی نئی فہرست کے مطابق اب وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیروں کی تعداد 25 ہو گئی ہے، 13 معاون خصوصی، 5 وزیر مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں رد و بدل کیا ہے، جس کے بعد اسد عمر اپنے وزارت خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ کئی پرانے وزراء کو دوسری وزارتیں دے دی گئی ہیں۔

تازہ ترین