• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہنشاہِ جذبات محمد علی آج بھی یادوں میں زندہ ہیں


اداکاری کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے لیجنڈ اداکارمحمد علی کےمداح آج ان کی 88 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

محمد علی کافلمی سفر 1962 ءمیں ’چراغ جلتا رہا‘ سے شروع ہوا، پھر محمد علی کے فن کا چراغ برسوں روشن رہا، فلم انڈسٹری کی سنہری تاریخ شہنشاہِ جذبات محمد علی کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔

لیجنڈ اداکار محمد علی کی نمایاں فلموں میں آگ کا دریا، انسان اور آدمی، شمع، آئینہ اور صورت، کنیز، جانے انجانے، بھروسہ اور صاعقہ شامل ہیں۔

ان کی شہرت کا آغاز1964ء میں ریلیزہونے والی فلم ’خاموش رہو‘ سے ہوا جبکہ 29 ستمبر 1966ء کو وہ اداکارہ زیبا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، حقیقی زندگی میں بھی یہ جوڑی انتہائی کامیاب رہی۔

باوقار شخصیت اور جاندار آواز،تلفظ کی ادائیگی اور زبان پر گرفت، محمد علی کا ہی خاصہ تھی۔

19 مارچ 2006ء کو انتقال کر جانے والے محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس گزر چکے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنےچاہنے والوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

محمد علی کوفلم انڈسٹری کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین