آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نےنئی آنے والی فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3D‘ سے پیچھے ہٹنےکا فیصلہ کرلیا ۔یہ فیصلہ لیتے ہی انہوں نے سب سے پہلےفلم میںاپنےساتھی اداکار ورن دھوان کو فون کر کے بتایا، جس پر ورن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کترینہ نے فلم چھوڑنے سے پہلےمجھے بتایا ۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق ریمو ڈی سوزاکہ ہدایت کردہ فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3D‘ سے اداکارہ کترینہ کیف کی اچانک برخاستگی کی بیشتر وجوہات گردش کر رہی تھیں ،تب ہی فلم کا مرکزی کردارادا کرنے والےاداکار ’ ورن دھوان‘ نے ریکارڈ پرکترینہ کے فیصلے کی اصل وجہ بتادی۔

واضح رہے اس فلم میں کترینہ کیف ورن دھوان کے ساتھ پہلی بار کام کرنے جارہی تھیں، اُن کے اس فیصلے سے پہلےاسکرین پر اس جوڑی کی آنے والی پہلی فلم کا بے حد چرچہ تھا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ورن دھوان نے دوران ِ انٹرویو بتایا کہ کترینہ فلم کا حصہ رہنے کی خواہش مند تھیں کیونکہ وہ ان تاریخوں میں  دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھیں تاہم اُنہوں نے فلم کی ٹیم سے شوٹ کی تاریخیں ملتوی کرنے کی بارہا درخواست بھی کی چونکہ شوٹنگ کےتمام انتظامات مکمل ہوچکے تھے، انتظامیہ نے آخری وقتون میں کوئی تبد یلی کرنے سے انکار کردیا اور کترینہ کو فلم سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

بھارتی اداکار ورن نے مزید کہا کہ اُنہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی جب کترینہ نے اس فیصلے کے بارے میں پہلے اُنہیں فون کر کے بتایا۔ ورن نے اسے ایک عقلمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کترینہ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کی اُمید بھی ظاہر کی۔

یاد رہے فلم میں کترینہ کی جگہ اداکارہ شردھا اداکاری کریں گی ۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں