• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لےلیےہیں وہیں روبوٹس نے آرٹ کی دنیا میں بھی انٹری دیدی ہے اور اب روبوٹ تصاویر و بناتے دکھائی دیں گے۔

ہانگ کانگ میں شاندار تصاویر بنانے والا روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا روبوٹ کسی ماہر مصور کی طرح تصاویربنانے میں مصروف ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ربوٹ بنانے کے ماہر فنکار  Victor Wong نے تین سال کے انتھک محنت کے بعد AI Gemini نامی روبوٹ بنایا جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے چین کی روایتی سیاہی والی پینٹنگز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روبوٹ پینٹر کے تیار کردہ فن پارے 13ہزار ڈالر میں فروخت بھی ہوچکے ہیں جبکہ کینوس پرتصویر بناتا روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے.۔

تازہ ترین