• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی ریاست کیرالہ کے ٹاؤن’ Kuzhalmannam‘ میں غصے سے بے قابو ہاتھی آبادی میں گھس آیا اور سڑک پر خوب مٹر گشت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آوارہ ہاتھی مندر سے زنجیر تڑوا کر بھا گ نکلا اور آبادی میں گھس آیا اور پھر نہ صرف سڑک بلا ک کردی بلکہ غصے سے بے قابو ہاتھی نے لوگوں کی چیزوں کا کباڑہ بھی نکال دیا۔

جبکہ یوں ہاتھی کو آبادی میں دیکھ کر مقامی افراد بیحد کوفزدہ ہوگئے تاہم ہاتھی کے آبادی میں آنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ہاتھی کو قابو کر کے مندر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین