• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا صارفین کو ’کلنک‘ پسند نہ آئی، خوب مذاق بنایا


بالی ووڈ کی نئی جاری کردہ فلم ’کلنک‘ سوشل میڈیا صارفین کی توقعات پر پوری نا اُتر سکی، سوشل میڈیا پربے شمار میمز بنا کر فلم کی اسٹوری لائن، پلاٹ، اور اسکرین پلے کو تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق فلم کلنک ریلیز ہونے کے فوراً بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اسے مختلف میمز کےذریعے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ ردِ عمل اس بات کی نشاندہی کرتا دکھائی دے رہا ہے کہ فلم کی پروموشن کے دوران اس کی جتنی تعریف کی گئی تھی، اُس حوالے سے یہ ناظرین کی توقعات پر پوری اُترنے میں ناکام رہی، جس کے بعد سوشل میڈیا ڈارپرلوگ مزاحیہ میمزبنا کر پوسٹ کرنے سے خود کو بعض نہ رکھ سکے اور دل بھر کےفلم کا مذاق اُڑایا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئڑ پر ایک راجہ بابو نامی صارف نے لکھا کہ ’ناظرین کلنک دیکھنے جاتے وقت: باقی سب فرسٹ کلاس ہے، ناظرین کلنک دیکھنے کے بعد: سب کا سب تھرڈ کلاس ہے۔‘


ایک نے لکھا کہ ’تھیئٹر میں موجود ناظرین: مجھے گھر جانا ہے۔‘



جبکہ بہت سے صارفوں نے ’ناظرین کلنک دیکھنے کے بعد‘ لکھ کر بیشتر میمز بنائیں۔


کمزور پلاٹ اور بے اثر اسٹوری لائن پر تنقید اپنی جگہ لیکن فلم میں اداکار ہ عالیہ بھٹ، ورن دھون، سوناکشی سنہا، ادتیہ رائے کپور، مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت کی بے مثال اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ فلم نے پہلے دن ہی باکس آفس پر 21 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ایک قابلِ ستائش آغاز لیا ہے۔

تازہ ترین