سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق کھارادر، رسالہ، نیپیئر اور میٹھا در کے علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے خلاف رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عامر احمد عرف نقطہ، کاشف عرف پری، محمد طارق عرف طارق چیمبر اور محمد زبیر عرف ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو ٹارگٹ کلنک اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
رینجرز اعلامیے کے مطابق رینجرز نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم دین محمد عرف دینو کو گرفتار کیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
رضویہ، پاپوش، ناظم آباد، چاکیواڑہ اور گارڈن کے علاقوں میں سندھ رینجرز نے کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان مون عرف پوپو، محمد عدنان، شان، محمد اکرم، شکیل، وسیم عرف بہشتی، محمد ولید، فراز عرف مانی، آصف عرف واچانی اور محمد سعد علی عرف علی کو گرفتار کیا ہے جو اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پاپوش نگر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کیا ہے جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔
رینجرز نے تمام ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی ہے جبکہ انہیں قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا ہے۔