• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے شرائط رکھ دیں

مجھے فری ہینڈ دیا جائے، حفیظ شیخ نے شرائط رکھ دیں
فائل فوٹو

عبدالحفیظ شیخ نے مشیر خزانہ عہدہ سنبھالنے کےلئے اپنی شرائط رکھ دی،جس کے باعث کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عمران خان کی ٹیم کےلئے نئے وزراء اور معاون خصوصی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے،جس میں نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن شامل نہیں ۔

ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے عمران خان کی حکومت میں مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے اپنی شرائط رکھ دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے مکمل اختیارات مانگ لیے اور کہا کہ معاشی پالیسی مرتب کرنے کےلئے کسی قسم کا دبائو نہیں لوں گا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معاشی پالیسیاں مرتب کرنے میں فری ہینڈ یا جائے۔

ذرائع کے مطابق ان کی شرائط سامنے آنے کے بعد ان کا نوٹیفکیشن جاری ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

معاشی پالیسی سازی میں 30 برس سے زائد کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی،وہ ہارورڈ میں پروفیسر رہے۔

انہوں نے 1990 کے عشرے میں سعودی عرب میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشنز کے فرائض انجام دیے،انہوں نے مجموعی طور پر 21 میں معاشی ماہر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

2000سے 2002کے دوران سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر خزانہ و منصوبہ بندی رہے، 2003سے 2006 کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری کے طور پر فرائض انجام دیئے،پیپلز پار ٹی کے دور میں 2010سے 2013کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

حفیظ شیخ 2012میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

تازہ ترین