• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا محمود خان، عثمان بزدار کو پیغام

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونحوا محمود خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جلسہ گاہ سےپیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور عثمان بزدار سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ٹیم پر نظر رکھیں۔

اورکزئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی نےپرفارمنس نہ دکھائی تو بیٹنگ آرڈر تبدیل کروں گا، اپنی ٹیم میں بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا کپتان مسلسل اپنی ٹیم کی طرف دیکھ رہا ہوتاہے ،کئی بار اسے بیٹنگ آرڈر بدلنا پڑتاہے ،کئی بار کسی کو نکال کر نئے کھلاڑی کو لانا پڑتا ہے ،میرا صرف ایک مقصد ہے کہ اپنی قوم کو جتواؤں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی بھی میں نے اپنی ٹیم میں بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا ہے آگے بھی کروں گا ،جو ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کرکے وہ وزیر لاؤں گا جو میرے ملک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے اور کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے ہیں۔

تازہ ترین