• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیت ادا نہ کرنے کے باعث 44ماہ سے قید و بند کی صعوبت گزارنے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور ’’لخمیر خان‘‘کو سعودی شہری نے اللہ کی رضا کے لیےمکمل دیت ادا کر کے رہا کروا دیا۔ گزشتہ دنوں پاکستانی شہری کی دیت کے لیے مقامی باشندوں نے خصوصی مہم شروع کی تھی ۔ انہوں نے اس مہم کو’’قلوہ کا قیدی لخمیر‘‘کا نام دیا تھا۔پاکستانی شہری نے قلوہ کی جیل میں 3سال 8ماہ گزارے۔لخمیر خان مملکت پہنچنے کے 8ماہ بعد ہی ٹریفک حادثہ کا مرتکب ہو گیا تھا۔حادثے میں ایک بچی اور2خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔ الحجرہ کمشنری میں مصالحتی کمیٹی کے رکن صقران السویدی نے کئی اہل خیر کے ساتھ مل کردیت کی رقم جمع کرانے کی مہم چلائی تھی ۔ انہوں نے مقتول کے وارثوں سے بھی رابطہ کیا تھا ۔لخمیر خان بوڑھے ماں باپ اور 4بیٹوں کا واحد کفیل تھا۔ دیت کا مطالبہ 2لاکھ 25ہزار کا تھا تاہم رقم کم کرکے 74680ریال کر دی گئی تھی ۔ ایک مخیر شخصیت نے پوری رقم اس شرط پر پیش کی کہ اس کا نام کہیں نہ لیا جائے گا۔ دیت کی رقم مہم کے پہلے ہی دن جمع کرا دی گئی تھی تاہم ہفت روزہ چھٹی کے باعث رہائی میں 2دن لگے۔ 

تازہ ترین