وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
اسد عمر کا وزارت خزانہ سے استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسد عمر نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی کابینہ چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کابینہ میں رد و بدل کر رہے ہیں،انہوں نے وزارت توانائی لینے کا کہا لیکن میں نے انہیں اس بات پر قائل کرلیا ہے کہ میں کابینہ چھوڑ دوں۔