• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کیلئے گرین سگنل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے گرین سگنل دے دیا ۔ قومی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے نومبر میں آسٹریلیا جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز نومبر دسمبر میں شیڈول ہے۔ سیریز میں دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش تھی کہ دونوں ٹیسٹ ڈے نائٹ کھیلیں جائیں لیکن پاکستان اس پر رضامند نہیں، البتہ ایک ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں ایک ٹیسٹ بڑھانے پر بھی بات چیت ہو ئی لیکن اس پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی جو پرتھ میں ہو گا۔

تازہ ترین