آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر14؍ صفرالمظفر 1441ھ 14؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہرن شیشہ توڑتے ہوئے دکان میں داخل


امریکی ریاست جارجیا میں حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جہاں بوکھلاہٹ کا شکار ایک ہرن بھاگتا ہوا آیااور اسٹور کے شیشے توڑتا ہوا اندر جاگھسا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسٹور بند تھا تاہم اس دوران بوکھلاہٹ کا شکار ایک ہرن کہیں سے بھاگتا ہوا آیا اور دکان کے شیشے توڑتا ہوا اندر گھس گیا۔

بعد ازاں یہ ہرن بغیر کچھ سامان لیے جلدی سے دوسرے دروازے سے باہر نکل گیا۔

یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے جوسوشل میڈیا پرہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید