• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی خزانے میں 303 ارب جمع کراچکے۔

نیب اعلامیے کے مطابق ادارے کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس نیب ہیڈکواٹر میں ہوا،جس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کرپٹ، بدنام زمانہ مجرموں اور بھگوڑوں کو پکڑنے کیلئے پرعزم ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل کرکے ان کرپٹ افراد کو پکڑمیں لائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 16 ماہ میں نیب نے کرپشن کے 590 ریفرنس دائر کئے اور اس دوران 569 ملزمان کو گرفتار کیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے کرپٹ عناصر سے 4200 ملین روپے کی ریکوری کی،اب تک قومی خزانے میں303 ارب روپے جمع کرا چکے ہیں۔

تازہ ترین