• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم "چائلڈز پلے"کا نیا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم چائلڈز پلے(Child's Play)کاسنسنی خیزنیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لارس کلیوبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1988میں ریلیز ہونے والی فلم چائلڈز پلےکا ری میک ہے جس میں ایک بار پھر ایک پراسرارکھلوناخوف پھیلاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں اوبرے پلازا،جیبرئیل بیٹ مین،برائن ٹیری،ٹم میتھسن،مارلن کزاڈی،نیکول اینتھونی ،امبر ٹیلر اور مائیکل برڈاک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم21جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین