پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے لیاری کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے "رینجرز لیاری یوتھ فٹبال گالا 2019- " کا ایونٹ پیپلز فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں جا ری ہے ۔
اس سلسلے میں آج دو میچز کھیلے گئے جن میں پہلا میچ رانگی واڑہ اور آگرہ تاج/ ہنگورہ/ لیاقت کالونی کے درمیان کھیلا گیا جسے رانگی واڑہ نے4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔
جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ کلاکوٹ اور سِنگولین کے درمیان کھیلا گیا جسے کلاکوٹ نے1 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا۔