آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے لاتعلق نہیں ہوسکتے،اسے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسائل کا حل ضروری ہے، دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ برباد کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بدل گئی ہے، اب کشمیر میں مزید مظالم نہیں ہوسکتے، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سشما سوراج نے تسلیم کیا،بھارتی ایڈونچر میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دوبارہ امن تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو غیر مستحکم اور بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں کابینہ میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں، وزیراعظم جس کی وزارت چاہیں تبدیل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کومعاشی چیلنجز ورثے میں ملے، آج کے معاشی حالات بتاکر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں