• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے، یہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں حکومت فیل ہوگئی، اُدھر بلاول بھٹو، اِدھر فضل الرحمان کہتے ہیں حکومت ہٹا دیں گے، کیا ہم نےاتنا بڑا جرم کیا ہے کہ آپ حکومت گرا دیں گے۔

اورکزئی ایجنسی میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اِن لوگوں کو یہ ڈر ہے کہ عمران خان دو سال بھی حکومت میں رہ گیا تو یہ جیل چلے جائیں گے، اس لیے جمہوریت خطرے میں آگئی ہے، حقیقت تو یہ ہےکہ جمہوریت مضبوط ہورہی ہے، ان کا چوری کیا ہوا پیسہ خطرے میں آگیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے 10 سال حکومت کی، ان کے آنے سے پہلے 2008 میں 6 ہزار ارب روپے قرض تھا، 10 سال بعد یہ 30 ہزار ارب روپے قرض چھوڑ کر گئے، یہاں تین گھروں نے چوری کی، پہلے مشرف نے دو گھروں کو چوری کرنے پر این آر او دیا، نواز خاندان کو سعودی عرب جانے دیا اور حدیبیہ پیپرز ملز منی لانڈرنگ کیس بند کردیا۔

تازہ ترین