• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا: دو ہفتوں سے جاری خانہ جنگی میں 213 افراد ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو ہفتوں سے جاری قبضے کی جنگ کے دوران 213 افراد ہلاک ہوچکے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے بیان میں بتایا گیا کہ چار اپریل سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث کم از کم ایک ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ تازہ خانہ جنگی اس وقت شروع ہوئی جب مشرقی لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر کی ملیشیا نےدار الحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے پیشقدمی شروع کردی تھی۔

دریں اثنا بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ لیبیا سے بڑے پیمانے پر بھارتی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم اب بھی پانچ سو سے زیادہ بھارتی تریپولی میں محصور ہیں، لہذا وہ جس قدر جلد ممکن ہوں لیبیا سے نکل جائیں۔


تازہ ترین