• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول سے دو مبینہ جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کئی ماہ سے دو عرب شہریوں کی نگرانی کررہی تھی جو ترکی میں مقیم عرب شہریوں کی جاسوسی کررہے تھے۔

ترک حکام نے مزید کہا کہ زیر حراست دونوں افراد متحدہ عرب امارت کے لئے جاسوسی کرتے ہوئے پائے گئے۔

ایک جاسوس اکتوبر 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے  سعودی قونصل خانے میں سفاکانہ قتل کے چند روز بعد استنبول پہنچا تھا، اس لئے حکام اسکے اس قتل کیس میں ممکنہ کردار کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ زیر حراست دونوں مشتبہ جاسوسوں کے قبضے سے کمپیوٹر برآمد ہوئے ہیں۔ جنھیں خفیہ مقام میں چھپاکر رکھا گیا تھا۔ ترک حکام نے مشتبہ جاسوسوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے انھے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین