• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی بچے سے چھپ کر سیب کھانے کی اداکاری


عام طور پر مائیں اپنے چھوٹے بچوں کیلئے کھانے پینے کا ڈائٹ پلان ترتیب دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بے وقت کھانا کھلانے سے گریز کیا جاتاہے۔

چین میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جہاں ماں کی گود میں بیٹھے9ماہ کے ننھے میاں کووالدہ کے کوئی چیز کھانے کا شک ہوا جس پر انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا۔

بچے کی والدہ نے بھی کمال اداکاری کرتے ہوئے سیب چبانا بند کردیا اور انتہائی غور سے ٹی وی دیکھ کر ننھے میاں کو نظر انداز کردیا۔

ندیدے ننھے میاں نے کئی بار اچانک پیچھے مڑ کر ماں کو رنگے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے بھی بڑی بڑی اداکاراؤں کو مات دے ڈالی۔

تازہ ترین