• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 سالہ جرمن خاتون لیزل ہائسے سٹی کونسل الیکشن کی امیدوار بن گئیں،انہوں نے اپنی مہم بھی چلانا شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرچم بولانڈین سے الیکشن لڑکی لیزل ہائسے اس سے قبل کھیلوں کی استاد تھیں۔

100 سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود ان کے ارادے آج بھی بلند ہیں اور وہ سیاستدان بننا چاہتی ہیں۔

جرمن خاتون نے 26 مئی کو ہونے والے انتخابات کےلئے گھر گھر اپنی انتخابی مہم چلائی اور لوگوں سے کہا کہ وہ انہیں ووٹ دیں گے

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سٹی کونسل کا حصہ بن کر سیاست میں شامل ہونا چاہتی ہوں تا کہ نئی نسل کے لئے کچھ کر سکوں،میرا انتخاب نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہوگا۔

لیزل ہائسے نے مزید کہا کہ میں سٹی کونسل میں نوجوانوں کےلئے آواز بلند کروں گی۔

اپنے وقت کی کھیلوں کی استاد کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کے حمایتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ جب آپ کوئی ذمہ داری لے سکتے ہیں تو پھر عمر اہمیت نہیں رکھتی۔

تازہ ترین