• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں کھلاڑی فیملی کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے

ورلڈ کپ 2019ءمیں کھلاڑی اہلیہ اور بچوں کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے،انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں یہ پابندی نہیں ہوگی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ بڑا ٹورنامنٹ ہے ،زیادہ سفر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کے دوران کھلاڑی اہلیہ اور بچوں کو ساتھ رکھ سکتے ہیں تاہم دوران ورلڈ کپ انہیں اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بورڈ کے اس فیصلے پر کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو کھیلے گا اور اگر ٹیم پاکستان نے فائنل کھیلا تو 15 جولائی کو وطن واپسی ہوگی، یوں دو ماہ طویل دورے میں کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔

یاد رہے 2017ء میں آئی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔

تازہ ترین