• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق سے ملاقات کی اور کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں سمیت پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور دورہ امریکا کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں سمیت پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین