آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق نہیں توڑ رہا، بطور قومی اسمبلی کا رکن اسلام آباد آنا جانا لگا رہے گا تاہم وزارت چھوڑنے پر پرسکون ہوں۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے، کراچی روانگی سے قبل اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے کارکنوں سے ملاقات کی۔

کارکنان سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جتنا ضروری ہوا میں اسلام آباد آؤ گا، باقی وقت کراچی میں رہوں گا۔

کراچی میں ایئرپورٹ پر کارکنوں کی جانب سےاسد عمر کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے دو دن قبل وزیراعظم عمران خان کی کابینہ چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں