• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے بریگزٹ کا غم غلط کرنے کیلئے پکنک منانے پہاڑوں پر پہنچ گئیں

لندن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم تھریسا مے بریگزٹ پر شور شرابے سے بچنے اور غم غلط کرنے کیلئے گزشتہ روز اپنا لنچ پیک کرکے اپنے شوہر فلپ مونڈ کے ساتھ ویلش کے پہاڑوں پر تعطیل منانے پہنچ گئیں، اور ایک پہاڑی کی بڑی چٹان کے پیچھے پکنک منائی، ڈیلی مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم کو برسلز میں شوڈائون کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انھوں نے تعطیل کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ سنوڈونیا کی پہاڑیوں پر چہل قدمی بھی کی، دونوں نے پہاڑیوں پر موسم کے بارے میں بھی بات چیت کی اور ایک بہت بڑی چٹان کے پیچھے چھپ کر پکنک منائی، یہ دونوں اپنے ساتھ ہائکنگ کے لئے چھڑیاں بھی ساتھ لے گئے تھے، پہاڑوں پر پہنچنے کے بعد تھریسا مے نے اپنے شوہر سے کہا کہ برا ہو کہر کا جس کی وجہ سے میں بارمائوتھ کا نظارہ نہیں کرسکتی جس کا ہم نے وعدہ کیا تھا۔ سنوڈونیا نیشنل پارک میں کیڈیئر ادریس کی2ہزار 930فٹ بلند چوٹی پر پہنچنے میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا ادھر ویسٹ منسٹر سے230 میل کے فاصلے پر ٹوری کی قیادت کے امیدوار برطانیہ کے سابق سفیر سر ایوان راجرز نے متنبہ کیا ہے کہ وہ تھریسا مے کی بریگزٹ ڈیل کو ختم کر دیں گے اور یورپی یونین کے ساتھ مستقبل کے تجارتی سمجھوتے کے امکانات کا خاتمہ کر دیں گے سر ایوان نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر قیادت کے مختلف امیدوار بریگزٹ پر بات چیت کی مستقبل کی سمت کے بارے میں وعدے اور دعوے کر رہے تو یہ لوگ دوسرے مرحلے میں کیا کریں گے۔ اس کی وجہ سے دوسرے مرحلے کی کامیابی کی امید ختم ہو جائے گی۔

تازہ ترین