• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملر رپورٹ کی اشاعت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طیش میں آگئے

لندن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل انتظار کے بعد ملر رپورٹ کی اشاعت پر اپنے مخالفین کے خلاف برس پڑے، رپورٹ میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے صدر کے رویوں کی قابل مذمت تصویر پیش کی گئی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے رات بھر میڈیا پر اپنا غصہ اتارا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی تحقیقات کار اور سابق ایف بی آئی اہلکار نے جو دعوے کئے ہیں ’’ اس کے کوئی ثبوت نہیں ہیں‘‘ ،اس نے رپورٹ جاری کرکے ایک جرم کیا ہے۔450 صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ جمعرات کے روز تیاری کی شکل میں جاری کی گئی ہے، درحقیقت متعدد واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے جب مسٹر ٹرمپ نے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالیں جو کہ سنگین جرم ہے۔ تاہم مسٹر ملر نے نتائج اخذ کرنے سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین