• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:فسادات کے دوران ڈیری میں خاتون صحافی گولی لگنے سے ہلاک

لندن ( نیوز ڈیسک ) لندن ڈیری میں تشدد کے دوران ایک صحافی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی جس کی تحقیقات پولیس ایک ’’ دہشت گرد واقعہ‘‘ کے طور پر کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈیری کے کریگن ایریا میں جمعرات کی شب تلاشی کے بعد منحرف ری پبلکنز پر 29 سالہ لیرا میک کی ہلاکت کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔پولیس کی لینڈ روورز پر پیٹرول بم بھی پھینکے گئے تھے۔ اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل مارک ہیملٹن نے کہا ہے کہ نئی آئی آر اے ممکنہ طور پر اس واقعہ کے پس پشت ہے جبکہ سراغ رسانوں نے قتل کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہ ایک مسلح نوجوان نے پولیس کی جانب فائر کیا جس سے وہاں کھڑی محترمہ میک کی زخمی ہو گئی۔ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر زخم سے جانبر نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین