• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت خطرے میں، 300 کونسلروں کو ووٹنگ سے قبل ہی کامیابی کی یقین دہانی

لندن( نیوز ڈیسک) جمہوریت خطرے میں ہے انگلینڈ میں کسی نہ کسی پارٹی یا فرد کی جانب سے 300 کونسلروں کو ووٹنگ سے قبل ہی کامیابی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے،دی مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ کمپین گروپ کے مطابق اب مئی میں جب لوکل الیکشن ہونے جارہے ہیں ملک کے وسیع علاقے جمہوریت کاصحرا بنادیاگیاہے۔ اور 300کونسلروں کو ووٹنگ سے قبل ہی کسی نہ کسی پارٹی یا فرد کی جانب سے کامیابی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے الیکٹورل ریفارم سوسائٹی کے تجزیئے کے مطابق اس کے معنی یہ ہیں کہ کم وبیش 150 کونسلر 2مئی کو ایک ووٹ پڑے بغیر منتخب قرار دے دیئے جائیں گے کیونکہ ان کے مقابلے میں کوئی اور کھڑا نہیں ہوا ہے۔اس طرح ان علاقوں کے کم وبیش 2لاکھہ 70 ہزار ووٹرز کو یہ فیصلہ کرنے کاموقع ہی نہیں ملے گا کہ مقامی سطح پر کس کو ان کی نمائندگی کرنی چاہئے، اس کے علاوہ152 نشستوں پر کسی نہ کسی پارٹی یا آزاد امیدوار کو کامیابی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے کیونکہ بہت سے ارکان کے وارڈ میں مقابلے کمزور ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ وارڈ میں کم از کم ایک نشست کسی نہ کسی پارٹی یا آزاد امیدوار کیلئے یقینی ہوگی اخبار کے مطابق ان بلامقابلہ نشستوں میں سے کنزرویٹو پارٹی کو137لبرل ڈیمو کریٹس کو5 آزاد امیدواروں کو 4 اور لیبر کو 2نشستیں ملیں گی۔ ایسٹ مڈ لینڈز میں سب سے زیادہ امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوں گے، جس کے بعد انگلینڈ کامشرقی علاقہ، ویسٹ مڈلینڈز اور سائوتھ ایسٹ کانمبر ہے۔ الیکٹورل ریفارم سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈیرین ہفس کاکہناہے کہ 21 ویں صدی میں پارٹیوں کیلئے یہ شرم کی بات ہے کہ 300 نشستیں بغیر ووٹنگ کے لوگوں کو مل رہی ہیں۔
تازہ ترین